بحرالکاہل میں دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشقیں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور برونائی شریک

145

ہنولولو (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقوں کا ہوائی کے قریب سمندر میں آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روز ہونے والی مشقوں میں امریکی بحریہ کے زیر استعمال پرانے جہاز ڈرہم کو میزائل اور گولہ بارود برسا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا اور اس دوران کئی جہازوں اور جنگی کشتیوں کارروائی میں حصہ لیا۔ بحری مشقوں میں آسٹریلیا، برونائی اور کینیڈا نے بھی حصہ لیا۔ ان مشقوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔