ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی خلیجی ممالک میں مزید ملاقاتیں

587
ریاض/ دوحہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد و مشیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان السعود اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کے یہودی مشیر و داماد جیرڈ کشنر نے خلیجی ممالک کے دورے میں کئی عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی وہاں موجود تھے۔ سعودی عرب کے بعد وہ قطر روانہ ہوگئے،جہاں انہوں نے امیر قطر تمیم بن حمد سے ملاقات کی۔