امریکا نے قبرص پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں نرمی کردی‘ ترکی برہم

89

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے قبرص پر عائد عسکری ساز و سامان کی پابندی ایک سال کے لیے ختم کردی۔ واشنگٹن کی جانب سے قبرص پر یہ پابندی 1987ء میں عائد کی گئی تھی۔ امریکی وزئر خارجہ مائیک پومپیو نے قبرص کے صدر نیکوس اناستاسیادس کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ امریکی کانگریس میں اس حوالے سے دسمبر 2019ء میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ادھر تُرک اپوزیشن رہنما عمر چیلک نے واشنگٹن کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔