امریکا میں معاشی بحران یورو کے مقابل ڈالر لڑکھڑا گیا

99

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور یورپی یونین کے درمیان جاری تجارتی کش مکش کے دوران ڈالر کی قیمت یورو کے مقابلے میں گھٹنے لگ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کرنسی ان دنوں ہر جانب سے دباؤ میں ہے۔ سونا، جاپانی ین اور امریکی ڈالر ایسے مالیاتی اثاثے ہیں جن پر سرمایہ کار اعتبار کرتے ہیں اور کسی مالیاتی بحران کی صورت میں انہیں محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔