اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری زخمی

87

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے بیت لحم شہر کے شمالی داخلی دروازے پر فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق عائدہ مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ احمد ابو اخر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔