جاپان سے طاقت ور طوفان ٹکرانے کا خدشہ

110

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی محکمہ موسمیات نے جنوبی جزائر امامی میں خطرناک طوفان کا انتباہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ سمندری طوفان انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے اور راستے میں آنے والے علاقوں میں بڑی تباہی مچ سکتی ہے۔ ہائی شین نامی طوفان بدھ کے روز بحرالکاہل میں ماریانا جزائر کے قریب موجود تھا اور 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب اور جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا تھا۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کا دباؤ 990 ہیکٹوپاسکلز ہے اور 90کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔