سام سنگ کے وائس چیئرمین پر کمپنی کا وارث بننے کیلیے دھوکادہی کا الزام

188

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) موبائل اور جدید آلات تیار کرنے والی جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کے نائب سربراہ پر دھوکا دہی کے الزامات عائد کردیے گئے۔ 52 سالہ لی جائے یونگ پر پہلے بھی سیاسی مقاصد اور حمایت حاصل کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گوین کو اربوں ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے۔ ان پر 2016 میں کرپشن اور رشوت دینے کے الزامات سامنے آئے تھے،جس کے بعد خاتون صدر کو عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا۔ لی جائے پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق صدر کی دوست کو فلاحی تنظیم کے نام پر اربوں ڈالر رشوت دی۔