نئے سلوگن کے ساتھ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کی تیاریوں کا آغاز

196

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسے فرینکفرٹ کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش کو آئندہ سال12جنوری سے 4روز تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔یہ نمائش 15جنوری تک جاری رہے گی۔نمائش کا سلوگن ’’کچھ بھی نیا نہیں ، سب کچھ نیا ہے‘‘ جو 2021/2022 کے رجحانات پیش کرتا ہے۔”کچھ بھی نیا نہیں ، سب کچھ نیا” کے مرکزی خیال کے ساتھ ہیم ٹیکسٹائل میں نئے رجحانات اور نئے سیزن کا آغاز کیا جائے گا ۔ 12 اور 15 جنوری 2021 تک ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں رنگوں سے مزین ٹیکسٹائل کے نت نئے ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔نمائش کے حوالے سے گزشتہ روزآن لائن پریس کانفرنس سے میسے فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ٹرینڈ کونسل ممبراورنائب صدر ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی نے براہ راست فرینکفرٹ سے خطاب کیا۔