ڈی جی خان سیمنٹ نے شنائڈر الیکٹرک کی خدمات حاصل کرلیں

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی خان سیمنٹ نے عالمی شہرت یافتہ کمپنی شنائڈر الیکٹرک کو اپنے سیمنٹ بنانے والے جدید پلانٹ پر بجلی کی الیکٹریفیکیشن سروس فراہم کرنے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی اپنے بلوچستان میں واقع پلانٹ میں شنائڈر کے جدید ترین سافٹ ویئر، ہارڈوئر اور دیگر سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنائے گی بلکہ بجلی کو موثر اور بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے پلانٹ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گی۔ شنائڈر ایکو اسٹرکچر سروس (equipment) انٹرنیٹ آف تھنگز سے لیس ہے جس کے ذریعے پلانٹ آپریشن کی ٹیم فیکٹری میں بجلی کے استعمال کا جائزہ لے سکے گی۔ آرٹیفیشل اٹیلیجنس پر مبنی سافٹ ویئر کی بدولت کمپنی پلانٹ کی مرمت کو قبل از وقت جانچ سکے گی جس کی وجہ سے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔