بارشوں سے تاجروں کو 25ارب کا نقصان

127

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تاجر اتحادنے برساتی نالوں یا تجاوزات کی جگہوں پر قائم مارکیٹوں کو متبادل جگہ دیے بغیر توڑنے یا گرانے کی مخالفت کر دی ہے۔ پاکستان تاجر اتحاد کے چیئرمین محمد صابر شیخ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے اسٹاک میں رکھے کروڑوں روپے مالیت کے سامان خراب ہو چکے ہیں اور نالوں کی صفائی کے بغیر آئندہ ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں اس شہر کے ڈوبنے کے خطرات بھی موجود ہیں جس سے ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اس لیے حکومت سندھ معاملے پر ذمہ دارونہ رویہ اختیار کرے،کاروباری طبقے کی مشکلات مد نظر رکھ کر کراچی کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کیا جائے ۔پاکستان تاجر اتحاداور ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز کے چیئرمین محمد صابر شیخ نے کہا کہ حالیہ بارشو ں نے کاروباری طبقے کو سب سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا ہے۔