نجی یونیورسٹی کے لیے اعزاز

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس کے شائع ہونے والے جرنل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (JICT) کو “Y” کیٹیگری کے ساتھ ایچ ای سی کے تسلیم شدہ جرنلز کے نظام ایچ جے آر ایس (hjrs) میں شامل کر لیا گیا ہے , جو علما یونیورسٹی کی ایک شاندار کامیابی ہے۔ علما یونیورسٹی ہمیشہ سے اہم شعبوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات کی مستند ، گہری اور قابل اعتماد تحقیق کو شائع کرنے کے لئے معیاری پیرامیٹرز کا نفاذ کرتی ہے , جس نے اس کے ممتاز جرائد کا شمار ایچ ای سی کے بہترین زمروں میں کر دیا ہے۔