ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار200روپے ہوگئی

119

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے ایک لاکھ15ہزار200روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں31ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1959 ڈالر کی سطح پرآگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں2500روپے کی کمی ہوئی۔