حیدر علی کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اعجاز احمد کا اہم کردار ہے

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کو استحکام مل گیا،حیدر علی کی صورت میں انٹر نیشنل کرکٹ کے اُفق پر ایک نئے ستارے کا ظہور ۔ انگلینڈ کے معروف شہر مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ اسٹیڈیم پر میزبان انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری بنا کر اپنے پہلے میچ کو یاد گار بنانے والے بیٹسمین حیدر علی کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد سب سے اہم ترین کردار ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین اعجاز احمد نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کے میچز میں حیدر علی کو کھیلتے دیکھ کر ہی اس کے روشن مستقبل کی نشاندہی کردی تھی ۔