لانڈھی کے برساتی نالے سے سی بی ایم اے کاقبضہ ختم کرایاجائے،عبدالجمیل

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کورنگی عبدالجمیل خان نے لانڈھی میں ذمے داران اور علاقہ ناظمین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیز بارش کی پیش گوئی کے باوجود حفاظتی انتظامات نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے ۔ انہوں نے این ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا کہ کورنگی لانڈھی کے مرکزی برساتی نالے پر سی بی ایم اے کے غیرقانونی قبضے کو ختم کروائے اور برساتی نالے کو سابق پوزیشن پر بحال کیا جائے۔