باکسنگ ٹورنامنٹ کراچی اورحیدرآباد میں منعقد ہوگا

160

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایس بی اے یوم دفاع پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ6ستمبر سے قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری(سائوتھ) ینگ مین باکسنگ کلب پکا قلعہ حیدر آباد‘ عبدالسلام اسپورٹس کمپلیکس شہداد پور اور فقیر کالونی باکسنگ کلب بیگم نصرت بھٹو کمیونٹی ہال اورنگی ٹائون(ویسٹ) میں کھیلا جائے گا۔ کراچی ضلع سائوتھ‘ ویسٹ‘ حیدر آباد اور شہدادپور باکسنگ ایسوسی ایشن ایونٹ کی میزبان ہونگیں۔ایک روز قبل5ستمبر کھلاڑیوں کے وزن ہونگے اور ڈراز نکالے جائیں گے‘ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کے مطابق کراچی سائوتھ میں انڈر14 اور بقیہ ضلعوں میں انڈر16اور18 کھلاڑی ایکشن میں ہونگے۔