منشیات فروشوں کے سر غنہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 18 ملزم گرفتار

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں میں 18 ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں منشیات فروشوں کے ایک بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ اور اس کے3 ساتھیوں کے علاوہ ڈکیت ،رہزن ، منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دوسری غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔ کھوکھراپار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میمن گوٹھ تھانے کو ڈکیتی اور قتل میں مطلوب ملزم شوکت علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون پولیس نے4روز قبل رہزنی کی واردات میں طاہر علی نامی شخص سے 45ہزا ر روپے لوٹنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان شاہ لطیف اور اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ، گڈاپ پولیس نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سر غنہ کو تین کارندوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دورن گرفتار ہوئے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے7 کلو چرس برآمد ہوئی۔بلدیہ ٹائون پولیس نے ایک مشہور کمپنیوں کے نام پر جعلی آئل بنانے والے کارخانے پر چھاپا مار کارورائی کرتے ہوئے جعلی آئل کے 164 کارٹن ، آئل پیک کرنے کی مشین ،جعلی آئل کی خالی بوتلیں، مختلف کمپنیز کے لیبل، سیل، ڈھکن ، پیکنگ اور ایک سوزوکی نمبر KV-1243 قبضے میںلے لی، کارخانے کا کا مالک جہانگیر نامی شخص بتایاجاتاہے جو موقع سے فرار ہوگیاتاہم پولیس نے وہاں موجود 3 ملزمان شیخ انس ولد شیخ احمد،،خاور ولد محمد بشیراور محمد سلمان ولد محمد اسلم کو گرفتار کرلیا،کار خانے کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی جارہی ہے ، بلدیہ ٹاؤن پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں 4منشیات فروشوں زبیر عرف پٹھان‘ محمد نواب ‘عثمان‘ وقارکو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 940 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ۔ سائٹ پولیس نے 2 افراد عبدالرحمن ولد رحمن گل اور فیض الرحمن کو رکشا چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔