کراچی(اسٹاف رپورٹر)مون سون بارشوں کی تباہی کے بعد شہر قائد میں اب مکھیاں اور مچھربھی شہریوں کی آزمائش کے لیے آگئے ہیں۔بارشوں کے بعد مکھیوں اور مچھروں نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، گھر ہو یا دکان ہر جگہ مکھیوں اور مچھروں کا بسیرا ہے۔مختلف جگہوں پر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہیں اور اسی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات بھی دیکھنے میں آرہی ہے ۔پھل فروشوں کے مطابق وہ مکھیوں سے بہت پریشان ہیں کیونکہ گاہک بھی مکھیوں کو پھلوں پر بیٹھا دیکھ کر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔دکانداروں اور پتھارے داروں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ مکھیوں اور مچھروں سے چھٹکارا پانے کے لیے اسپرے کیا جائے۔مکھیوں اور مچھروں سے جہاں دکاندار پریشان ہیں وہیں گھروں میں موجود افراد بھی محفوظ نہیں ہیں ،اگر اسپرے نہ کیا گیا تو شہریوں کو نتائج بیماریوں کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔