نیوکراچی اورلیاقت آبادسے 4 موٹرسائیکل لفٹر زگرفتار

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی‘ 4ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق نیوکراچی اور لیاقت آباد اینٹی وہیکل لفٹنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 عادی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا ، ملزمان میں ذاکر ، عرفان‘ دانش اور احسن سعید شامل ہیں ،ملزم احسن سعید پہلے بھی تین بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکلیں چوری کر کے پرزوں کی شکل میں فروخت کر دیتے ہیں۔ ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل سرجانی ٹاؤن سے ایم / سی نمبر کے ڈی ایچ 7823 70سی سی اور ایم / سی نمبر آرآر – 4709 ہونڈا 70 پی ایس جمشید کوارٹر سے چھینی گئی تھیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔