معاشرے میں انصاف نہ ہوتومایوسی ڈیرے ڈال لیتی ہے، فائق شاہ

105

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے غریب پر بندہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اداروں کو سوچنا ہو گا کہ انصاف ترجیح بنیادوں پر اوربے لاگ ہونا چاہیے،انصاف کی فراہمی میں غیر جانبداری کو ترجیح نہ بنایا گیا تو انتشار کے دروازے کھیلیں گے۔فائق شاہ نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف کاقتل ہووہاںمایوسی کی سائے بسیراکرنے لگتے ہیں۔