فرانسیسی میگزین کیخلاف پختونخوا اسمبلی میںقرارداد جمع

114

پشاور(آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی و رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان نے پختونخوا اسمبلی میںقرار داد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکے دوبارہ شائع کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ فرانسیسی میگزین اپنے جارحانہ اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر دنیا کا امن تباہ وبرباد کرنا
چاہتاہے ۔ مرکزی حکومت سفارتی دبائو کے ذریعے اس گھنائونی حرکت کیخلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرے۔ آئے روز خاکے، کارٹون، متنازع مواد اور شرانگیز تقاریرکرکے ہمارے آقاحضرت محمدؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی جاتی ہے جسے کسی بھی طورپر قبول نہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ اقوام عالم کوایک دوسرے کے مذاہب اور مسالک کااحترام اور مقدس ہستیوں کی توہین سے اجتناب کرنا چاہیے اس سے دنیا میں نفرت پھیلتی اور انتہاپسندی جنم لیتی ہے ،اسلام امن پسند دین ہے اور آپس میں بھائی چارے کوفروغ دیتاہے۔