پی اے سی : بجلی بلوں میں مزیدنیلم جہلم  سرچارج وصول نہ کرنے کی سفارش

87

اسلام آباد(آئی این پی)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بجلی کے بلوں میں صارفین سے مزید نیلم جہلم سرچارج وصول نہ کرنے
کی سفارش کر دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پی اے سی نے چیئرمین واپڈا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے اتفاق کیا کہ نیلم جہلم سرچارج منصوبے کی تکمیل اور سال 2015ء میں نوٹیفکیشن کی میعاد ختم ہونے کے باوجود بجلی کے بلوں میں عایدکیا جا رہا ہے، متفقہ طور پر سفارش کی گئی کہ صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے مزید نیلم جہلم سرچارج وصول نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ منصوبہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔