یوٹیوب فحش مواد بلاک  کردے ‘ پی ٹی اے

162

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی اے نے یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور فحش مواد بلاک کرنے کی ہدایت کردی ہے‘پی ٹی اے نے یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کیا ۔پی ٹی اے نے کہا کہ یوٹیوب غیر قانونی اور قابل اعتراض
مواد کو بلاک کرے، نفرت انگیز اور نقصان دہ آن لائن مواد کو فوری بلاک کیا جائے اوریوٹیوب مواد کی نگرانی کیلیے موثر میکنزم بنائے۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے یوٹیوب کو پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کیلیے ہر طرح کی مدد دیگا، یوٹیوب مقامی قوانین اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرے۔