لاپتا شہری کیس: کراچی جیل سپرنٹنڈنٹ کی معطلی کا تحریری حکم جاری

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہری عمران خان کیس میں غفلت برتنے پر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حسن سہتو کی معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس نظر اکبر کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے اپنے حکمنامے میں آئی جی سندھ کو سپرنٹنڈنٹ جیل اور متعلقہ افسران کیخلاف انکوائری اور سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 7ستمبر تک تفصیلی عمل درآمد رپورٹ
طلب کرلی ہے۔ دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ شہری عمران خان کو رہا کردیا گیا ہے لیکن جیل حکام قیدی کی رہائی کا گیٹ پاس بھی نہیں پیش کر سکے اور جیل حکام کے پاس قیدی کو رہا کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔علاوہ ازیںسندھ ہائیکورٹ نے سمیع اللہ اور عارف کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی ، فاضل عدالت نے فیض الرحمن نامی شہری کی درخواست نمٹادی۔