پیپلزپارٹی کا عاصم سلیم باجوہ پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

151

اسلام آباد (آن لائن )ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمن سی پیک کے سنجیدہ مالی اسکینڈل پر حکومت کی
خاموشی اور کچھ نہ کرنا حیران کن ہے، ترجمان بلاول نے کہا کہ صحافی احمد نورانی کی خبر میں عاصم سلیم باجوہ کے ظاہر نہ کردہ اثاثوں اور کاروبار کا انکشاف کیا گیا ہے، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون کے ظاہر کردہ اثاثوں اور انکشاف میں سامنے آئے اثاثوں اور کاروبار میں تضاد ہے،حکومت تو نام نہاد احتساب پر اتراتی ہے، اسے اس معاملے میں بھی کارروائی کرنی چاہیے تھی ۔اثاثوں اور کاروبار کے متعلق انکشافات حکومت اور نیب کے لیے امتحان ہے، الزامات سنگین نوعیت کے ہیں تحقیقات کی جائے ۔