شہید عثمان بلوچ نے کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلیے جدوجہد کی،فٹبال آرگنائزر

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے مشہور فٹبال آرگنائزر فخر پاکستان شہید عثمان بلوچ کی 8ویںبرسی منائی گئی۔ شہید عثمان بلوچ ملک کے مایہ ناز فٹبال آرگنائزر تھے جنہوں نے 1991/ 92 میں پی , ایف,ایف کو تاریخ کا سب سے بڑا اسپانسر دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور پاکستان کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں شاندار فٹبال کے ایونٹ منعقد کرکے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فٹبال کھیل کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ہائی لائیٹس کرنے میں اہم کردار ادا کیا ملک کا واحد فٹبال آرگنائزر تھا جس کو فٹبال سے بے حد لگاؤ تھا شہید نے فٹبال کھیل کی خاطر بہت سی قربانیاں بھی دیں 1984 میں پاکستان میں فٹبال کی ترقی اورفروغ کی خاطر بھارت میں کلکتہ محدن کو پاکستان میں فٹبال سیریز کھیلنے کے لئے مدعو کرنے گئے اور بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا قتل ہوا اور شہید عثمان بلوچ بھارت سے 3 ماہ بعد پاکستان آئے اور فٹبال سیریز منسوخ ہوگئی شہید ایک اسکول ٹیچر تھے بھارت سے آنے کے بعد سرکاری نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔