قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

774

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچ گئی،بابر اعظم ،عماد وسیم ،شاہین آفریدی ٹیم کے ہمراہ نہیں آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کے باعث وطن واپس نہیں آئے ہیں،تینوں کھلاڑیوں نے کاؤنٹی معاہدے کی وجہ سے انگلینڈ میں ہی قیام کیا ہے،شعیب ملک ذاتی حیثیت میں انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

جبکہ بولنگ کوچ وقار یونس انگلینڈ سے آسٹریلیاروانہ ہوگئے ہیں،ہیڈکوچ مصباالحق سیریز سے متعلق پیر کو پریس کانفرنس کریں گے۔

خیال رہے کہ 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے ہار ہوئی ہے،3ٹی 20میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔