آنے والے دنوں میں حکومت مزید مضبوط ہوگی، وزیر ریلوے

454
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

راولپنڈی :وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ آنے والے دنوں میں حکومت مزید مضبوط ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے لیے سرنڈر کرنا ہی بہتر ہے،سرنڈر نہیں کریں گے تو پارٹی قیادت شہباز شریف کے پاس چلی جائے گی،دونوں بڑی جماعتوں کو اسمبلیوں سے مستعفی ہوتا نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ایک سیٹ کا لیڈر ہوں کتاب میں سخت باتیں نہیں لکھیں، کتاب ’’ میں لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘50سالہ سیاست کے اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے، مجھے سیاست میں کوئی پچھتاوا نہیں،سیاست چھوڑ کر کتاب میں سچ لکھوں گا، تنقید کی پرواہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں،مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کوئی حقیقی اپوزیشن لیڈر نہیں،ایم ایل ون اور نالہ لئی منصوبے مکمل ہوگئے توسیاست چھوڑ دوں گا۔