کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری

423

کراچی میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کورنگی کازوے پر ڈوب جانے والے افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، پاک بحریہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں محصور افراد کو ریسکیو کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے ہزاروں افراد کو تیار کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا، میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں محصور سینکڑوں افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے دوران فضائی جائزہ بھی لیا گیا۔

میرپور بٹھورو میں سیم نالے کا شگاف پُر کرنے کے لئے پاک بحریہ کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ جب کہ سجاول کے سینکڑوں بارش سے متاثرین میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔