تاجروں نے آرمی چیف سے ملاقات میں شکایات کے انبار لگادیے

630

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2روزہ کراچی کے دورہ پر شہرقائد کے تاجروں نے آرمی چیف سےملاقات کی،جس میں تاجروں نے سندھ سرکار کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے اور پنے مسائل بیان کیے۔

تاجروں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات پر جنرل قمرجاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کوئی میگا پروجیکٹ اب تک مکمل نہیں ہوا،کراچی کا کوئی میگا پروجیکٹ اب تک مکمل نہیں ہوا۔

تاجررہنما نے مزید کہاکہ  بارش کی پیشن گوئی کے باوجود سب ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے،مشکل حالات میں کسی صوبائی ادارے نے رسپانس نہیں دیا۔

آرمی چیف نے تاجروں کی شکایات سننے کے بعد مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ3سال میں کراچی بدل جائے گا،کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرینگے ،کراچی کے پانی ،سیوریج ،سڑکوں اور تجاوزات کا مسئلہ حل ہوجائے گا،شہر قائد کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔