میک ڈونلڈ پر نسلی امتیاز کا الزام

533

امریکی فاسٹ فوڈ چین میک ڈونلڈ نسلی امتیاز کی زد میں، سیاہ فام فرنچائز مالکان نے میک ڈونلڈ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

میک ڈونلڈ کی کارپ پر 52 سیاہ فام سابق فرنچائز مالکان نے مقدمہ دائر کیا ہے جو فاسٹ فوڈ پر نسلی امتیازی کا سلوک روا رکھنے کا الزام لگارہے ہیں۔

مدعی نے ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میک ڈونلڈ نے سفید فرنچائزز کی طرح شرائط پر سیاہ فرنچائزز کو ریسٹورانٹ کے منافع بخش مقامات اور ترقی کے مواقعوں کی پیش کش نہیں کی ہےجس میں عوامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ سیاہ فام مالکان کو زیادہ منافع نہیں ہوا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ صاف ظاہر میک ڈونلڈ نے نسلی امتیاز کی پالیسی اپناتے ہوئے منظم انداز میں سیام فام مالکان کو غیر معیاری مقامات دیے ہیں۔

دوسری جانب میک ڈونلڈز نے ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ فرنچائزز امتیازی سلوک کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ حقائق بتائیں گے کہ ہم میک ڈونلڈز سسٹم کے تنوع اور مساوی مواقع کے لئے کتنے پرعزم ہیں ، بشمول اپنے فرنچائزز ، سپلائرز اور ملازمین سمیت”۔