سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع

482

کراچی: صوبہ سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق  تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ضلعی الیکشن کمشنر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ضلعی ایجوکیشن افسر یا تعلقہ ایجوکیشن 2 ممبر ہوں گے۔ کمیٹی پہلے مرحلے میں حلقہ بندیاں کرے گی۔

جب کہ سندھ میں یونین کونسلز، یونین کمیٹیز، وارڈز کی ازسرنو حلقہ بندیاں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 9 سے 22 ستمبر تک سندھ بھر میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مکمل کیا جائے گا۔