جماعت اسلامی الخدمت کے رضاکاروں نے ہی متاثرین کی مدد کی، حافظ نعیم

457

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں نے ہی متاثرین کی دادرسی کی، وسیم اختر 4 سال پورا کرنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے لگے۔

 حالیہ بارشوں سے متاثرہونے والے یوسف گوٹھ سمیت سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے مکینوں کریمی چورنگی، سرجانی ٹاؤن (نزد 4Kچورنگی) پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے بعد سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ، ابراہیم گوٹھ، سمیت مختلف علاقوں کے متاثرین کی  کوئی دادرسی نہیں کی۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پیپلز پارٹی نے نالوں پر قبضہ کرنے والوں کی سرپرستی کی ہے،سرجانی ٹاؤن میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے اب تک پانی کھڑا ہوا ہے، پانی نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بجلی تو نہیں دیتی لیکن ہزاروں روپے کے بل بھیج دیتی ہے،سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کے بعد متاثرین کی زرتلافی ادا کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ  حکومت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے پر کراچی کے شہری مجبوراً چائنا کٹنگ کی جگہوں کو کم قیمت پر خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں، قبضوں کی جگہ کو فوری ختم کیا جائے، ہم کسی غریب کے گھر کو توڑنے نہیں دیں گے، سب سے پہلے ان ٹھیکیداروں کو پکڑا جائے جنہوں نے ناجائز جگہوں کو فروخت کیا، متاثرین کو متبادل جگہیں دی جائیں اور نقصان کا ازالہ کیا جائے،نالوں پر قبضے کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے پھر گھر خالی کرائے جائیں، کارروائی قبضہ کروانے والوں سے اور مافیاوں سے شروع کی جائے۔

امیر کراچی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے مائیں بہنیں سڑکوں پر آنے پہ مجبور ہوئی ہیں، سرجانی سے ڈی ایچ اے تک ایک طوفان برپا ہے،لیاری ایکسپریس وے کو نعمت اللّٰہ خان نے پہلے متبادل دلوایا اور پھر جگہیں خالی کروائی۔