جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کی ضمانت منظور، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

207

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس پر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے ریماکس میں مرکزی ملزم کو حکم دیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ رجسٹر آفس میں جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ انور مجید قومی احتساب بیورو (نیب) سے تفتیش میں تعاون کریں، اگر انور مجید نے تعاون نہ کیا تو ان کی ضمانت کی درخواست خراج کر دی جائے گی۔

عدالت نے ملزم کو 10 کروڑ کی بینک گارنٹی ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔