انگلینڈ ٹور: شکست خوردہ شاہین آج وطن لوٹیں گے

649

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست اور ٹی 20سیریز ڈرا کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آج لاہور پہنچے گی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں ناقص حکمت عملی اور سلیکشن کےباعث  10 سال بعد سیریز میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آج لاہور پہنچے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کے باعث انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے جبکہ بالنگ کوچ وقار یونس انگلینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور سنیئر کھلاڑی شعیب ملک بھی انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق وطن واپسی پر اپنی انگلینڈ میں ہارکی وجہ بتائیں گے۔