کیا مریم نوازکوطلب کرکےہم نےپتھرکھانےہیں؟ڈی جی نیب

454

ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ کیا مریم نوازکوطلب کرکےہم نےپتھرکھانےہیں؟

ڈی جی نیب سے صحافی نے سوال کیا کہ مریم نوازکودوبارہ طلبی کانوٹس کب بھجوارہےہیں؟ جس پر سلیم شہزاد نے جواب دیا کہ کیا مریم نوازکوطلب کرکےہم نےپتھرکھانےہیں؟ پولیس نےبھی کسی پرپتھرپھینکےہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےشراب لائسنس کیس میں ابھی جواب جمع نہیں کرایا، وزیراعلیٰ پنجاب کو 2 بار نوٹسزبھجواچکے ہیں۔

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ نیب میرٹ پرکارروائی کرتاہے نیب کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں، نیب نے کرپٹ افرادسےاربوں روپےریکورکیے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، کارکنوں اور پولیس نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی و گرفتار ہوئے تھے۔