لداخ میں بھارتی فوجی کی ہلاکت پر چین کا بیان آگیا

530

بیجنگ: لداخ کے مقام پر چین اور بھارت میں جاری کشیدگی کے دوران بھارتی فوجی کی ہلاکت پر چین کا بیان آگیا ہے۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی الزات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کا کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل (ایل اے سی) پر لداخ سیکٹر دراندازی کی کوشش کر رہی تھی جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت بار بار طے شدہ امور کی خلاف ورزی کر رہا ہے، موجودہ صورتِ حال کا زمہ دار بھارت ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل لداخ میں چینی اور بھارتی سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک بھارتی اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ چین سے جھڑپ کے دوران بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ہے لیکن تاحال اس ہلاک فوجی کا نام نہیں بتایا گیا۔

تاہم اب چین نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔