سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ محفوظ

505

سانحہ بلدیہ فیکٹری  کیس کا فیصلہ 17ستمبر کو سنایا جائے گا،  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، فریقین کے دلائل مکمل۔

دوسری جانب 2017 میں ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی، زبیر چریا، رحمان بھولا اور دیگر  پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو دیا تھا۔

اس کیس میں تقریبا 400 لوگوں نے امنے بیانات قلم بند کروائے تھے۔

واضح رہے  11ستمبر، 2012 کو بلدیہ ٹاؤن کے علی انٹرپرائزز میں لگنے والی آگ میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے،  فیکٹری مالکان پر مبینہ غفلت اور قتل  کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔