سیاسی جماعتوں کو عوام کے اعتماد کے لیے ڈلیور کرنا ہوگا،ہمایوں اختر

122

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے اپوزیشن کے سینے پر مونگ دل رہے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور سنبھالنے کیلیے جنگ عروج پر ہے اور مریم نواز حکومت کو نہیں بلکہ اپنے خاندان اور جماعت میں جنہیں ’’ سیاسی مسل ‘‘دکھا رہی ہیں سب اس سے آگاہ ہیں ۔ ان
خیالات کا اظہارا نہوں نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام حالیہ بارشوں کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی بد ترین صورتحال پرکئی دہائیوں سے اقتدار میں موجود جماعت سے سوال نہ کریں تو کس سے کریں ؟۔ سیاسی جماعتوں کوعوام کا اعتماد حاصل کرنیکیلییڈلیو ر کرنا ہوگا اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔