کوئٹہ سے 9روز قبل اغوا ہونے والی بچی بازیاب

136

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ 9روز قبل کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی
سے اغوا ہونے والی 7سالہ بچی لاریب کو بازیاب کرالیا گیا ہے ، بچی کے اغوا میں ملوث جوتے پالش کرنے والا شخص 5سال قبل بھی اسی نوعیت کے کیس میں گرفتار ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بچی کے والد عبدالرسول شاہ بھی موجود تھے۔