چینی‘ گندم‘سبزی ‘ دودھ اور دال مونگ مہنگی ہو گئیں‘ادارہ شماریات

336

اسلام آباد(صباح نیوز) گزشتہ ماہ بنیادی ضروریات کی اشیائے خور و نوش مہنگی ہوئی ہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں چینی، گندم، آلو پیاز، دودھ اور دال مونگ شامل ہیں۔ ادارہ شماریات نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ اگست میں ماہانہ بنیاد پر چینی13.53 فیصد اور گندم12 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ آلو5.8 فیصد، پیاز10.4 فیصد اور دودھ 4.8 فیصد مہنگا ہوا۔اگست میں سالانہ بنیاد پر آلو62.4فیصد اور گندم 44.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ شماریاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر دال مونگ35.6 فیصد اور چینی28 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔