حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی،اغوا شدہ بچہ بازیاب کرالیا

124

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)27 اگست کو تھانہ پھلیلی حیدرآباد کی حدود سے 3 سالہ بچہ زین العابدین تھیبو لاپتا ہوگیا تھا جس کی کافی تلاش کے بعد بچے کے والد غلام عباس کو نامعلوم افراد نے فون کال کے ذریعے بچے کی رہائی کیلیے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور پولیس کو بتانے کی صورت میں بچے کے قتل کی دھمکی بھی دی،بچے کے والد غلام عباس نے پولیس پر اپنا پورا اعتماد کرتے ہوئے تھانہ پھلیلی میں رپورٹ درج کروائی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے بچے کی تلاش کیلیے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی پھلیلی صابر علی گدی، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن سب انسپکٹر نثار احمد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر انسپکٹر عبدالمالک ابڑو شامل تھے ، پولیس ٹیم نے بچے کی تلاش کیلیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جس پر آج کامیابی کے ساتھ اغوا کاروں کو ہائی رؤف گاڑی میں سوار 4 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا جبکہ بچہ بخیر و عافیت بازیاب کروالیا اور بچے کے والد غلام عباس نے بچے کی بازیابی کے بعد اللہ کے حضور شکر ادا کیا اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو اور ان کی پوری ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کیا۔