بدین ،محمد حنیف سہڑات کے والد انتقال کرگئے ،رہنمائوں کا اظہارتعزیت

148

بدین (نمائندہ جسارت)سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے قریبی ساتھی محمد حنیف سہڑات کے والد محمد ہارون سہڑات طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ غریب آباد میں ادا کی گئی مرحوم کو اپنے آبائی شہر ٹنڈوغلام علی میں سپرد خال کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں رکن سندھ اسمبلی حاج تاج محمد ملاح،انجمن تاجران ضلع بدین کے صدر حاجی غلام حسین سومرو، مرزا گروپ کے سابقہ کونسلرز،گلزار میمن،رفیق بھٹی ، رحیم کھٹی کے علاوہ سیاسی، سماجی اور صحافی برادری سمیت کاروباری حضرات عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔