بروکرز کی نمائندہ تنظیم کے اعزاز میں ظہرانہ

557

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کو اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کی نمائندہ تنظیم بننے کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی۔ اس ظہرانے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرخ اے خان، چیف آپریٹنگ آفیسر میر نادر رحمان اور بورڈ کے اراکین احمد چنائے، محمد اشرف باوانی، امجد پرویز اور عابد علی حبیب نے شرکت کی۔ مہمانوں میں پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی عادل غفار، عنظیم بلوانی، بلال فاروق زردی، حماد ناطر کہر، منیر خانانی اور نعمان آدم نے شرکت کی۔ ظہرانے کا انعقادنئی تشکیل پانے والی اور رجسٹرڈ ہونے والی پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور عہدیداران کا خیر مقدم کیا۔