جوئے روٹ اور بین اسٹوکس انگلش اسکواڈسے آئوٹ

380

لندن (جسارت)انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ اور مایہ ناز آل رانڈر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے باہر کر دیا گیا۔آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی 3ٹی ٹوئنٹی اور 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سیریز کے لیے این مورگن کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ کپتان جوروٹ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں البتہ انہیں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔والد کی ناساز طبیعت کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس بھی آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔اوپنر جیسن روئے جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکے وہ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم امکان ہے کہ انہیں ون ڈے سیریز میں موقع دیا جائے گا۔