لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شامل

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکن سر زمین پر رواں سال نومبر میں شیڈول لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شرکت کرے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کرنے والے پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمدلنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان اور اعظم خان منیجر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بعض دیگر اہم کھلاڑیوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر اسٹارزکے ساتھ مقامی باصلاحیت کرکٹرز کو بھی مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے روح رواں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر ہیں۔