اے سی سی اے، اسٹیٹ بینک کے مابین شراکت داری

239

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے سی سی اے نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل ملتان ریجن میں ایس ایم ایز کو تعلیم اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے شراکت داری قائم کی ہے تاکہ ان کی مالی استحکام اور مالی اعانت میں آسانی کو یقینی بنایا جاسکے۔دونوں تنظیمیں مشترکہ طور پر جنوبی پنجاب خطے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور خواہشمند کاروباریوں کو ایک موقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک خصوصی ورچوئل ایس ایم ای کلینک تشکیل دے رہی ہیں۔