وزیراعلیٰ کا نوابشاہ، عمر کوٹ سمیت بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

315

نواب شاہ(نمائندہ جسارت)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ عمر کوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ میں برسات کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد سانگھڑ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں پر رکن صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو، سابق رکن اسمبلی سلیم رضا جلبانی اور کمشنر شہید بینظیرآباد سید محسن علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شہید بینظیر آباد میں کم نقصان ہوا لیکن تعلقہ دوڑاور قاضی احمدمیں زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں پر کئی علاقے پانی کی لپیٹ میں ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ نقصانات کی رپورٹ مجھے بھیجی جائے اور متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے۔