نواز شریف صحت مند ، وکلا کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے ، فواد چودھری

439

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ بالکل واضح ہو گیا نوازشریف کوکوئی بیماری نہیں ،نوازشریف پاکستان میں سزایافتہ ہیں ان کو عدالت میں پیش ہوناچاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ
نوازشریف کی واپسی سے متعلق فروغ نسیم اور شہزاداکبر کوکہاگیا ہے،برطانوی حکومت کو12 مارچ کو خط لکھا جاچکا ہے،نوازشریف پاکستان کے مجرم ہیں اس لیے انہیں پاکستان کے حوالے کیاجائے۔ دوسری جانب وفاقی وزےر نے اپنے اےک ٹوےٹ مےں کہا کہ نواز شریف صحت مند ہیں، وکلا کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے، کورونا علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے تو علاج شروع ہوگا ؟