حیدرآباد: بسم اللہ سٹی میں ٹرانسفارمر میں آتشزدگی، بجلی کی فراہمی معطل

158

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بسم اللہ سٹی لطیف آباد میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کے باعث ایک درجن سے زائد میٹر جل کر تباہ‘ فائربریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔بسم اللہ سٹی لطیف آباد نمبر10عمر مسجد کے قریب لگے ہوئے ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر کے نیچے لگے ہوئے ایک درجن سے زائد میٹر جل کر تباہ ہوگئے اہل علاقہ نے فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا لیکن رات گئے تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔