اورنج لائن میٹرو لاہورکیلیے 250 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں،عاصم سلیم باجودہ

260

اسلام آباد(آن لائن )چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ او ایل ایم لاہور کے لیے 250 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن میٹرو لاہور کے لئے 250 ملازمتوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔او ایل ایم آپریٹر کی جانب سے تمام ملازمتوں کو متعلقہ ویب سائٹ پر مشتہر کیا گیا ہے۔درخواستیں ویب سائٹ پر بھیجی جا سکتی ہیں۔